مکی آرتھر اور اظہر محمود کا قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ

02:37 PM, 6 Jul, 2019

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کے بجائے جنوبی افریقہ چلے جائیں گے جبکہ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا،ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا آغاز ہوگیا ہے ،تاہم قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود واپس نہیں آئیں گے ۔

مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ باﺅلنگ کوچ بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے ۔

مزیدخبریں