گلوکار رحیم شاہ کا کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

01:00 PM, 6 Jul, 2019

لاہور: پاکستان کے مشہور گلوکار رحیم شاہ نے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کےلئے گردہ بیچنے پر مجبور ا تھا۔

گلوکار رحیم شاہ نے کہا کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کےلئے میں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا گانا ’ماں ‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں کیونکہ ان کی ماں ان کےلئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط بنایا اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار رحیم شاہ پاکستانی نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کے گیتوں کو نوجوان نسل کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ رحیم شاہ نے اپنے گیت ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ سے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اس کے بعد کئی سپر ہٹ گیت گائے۔

مزیدخبریں