کرینہ اور میں ایک ساتھ بہت برے لگتے تھے،شاہد کپور

11:40 AM, 6 Jul, 2019

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی اور کرینہ کی ایک پرانی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ اور میں ایک ساتھ بہت برے لگتے تھے۔

بالی ووڈ کی بے بو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ سے کیا، کرینہ کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے 3 سال بعد شاہد کپور نے فلم ’عشق وشق‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور راتوں رات اسٹار بن گئے۔شاہد کپور کے سٹار بننے کی دیر تھی کہ بالی ووڈ میں ان کی اور کرینہ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے جس کے بعد 2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی۔

دونوں کی یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے۔

اگلے دو سالوں میں کرینہ اور شاہد کی مزید دو فلمیں ریلیز ہوئیں ’36 چائنا ٹاﺅن اور چھپ چھپ کے‘ ان دونوں فلموں نے بھی باکس آفس پر ایسا ہی ریکارڈ توڑ بزنس کیا جیسے ان کی پہلی فلم نے کیا تھا۔

مزیدخبریں