ہر صورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کروں گی، مریم نواز

11:13 AM, 6 Jul, 2019

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کسی رکاوٹ کی پرواہ نہیں کریں گی اور ہر صورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وہ اتوار کو منڈی بہاؤالدین جائیں گی اور ضرور جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے تو ان کی جان جاتی ہی ہے مگر جعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے قائد اعظم سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود لیگی کارکنوں نے سٹیڈیم میں سامان پہنچانا شروع کر دیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر سامان واپس بھجوا دیا۔

مزیدخبریں