ڈیرہ مراد جمالی، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مبینہ دہشتگرد ہلاک، دو فرار

10:46 AM, 6 Jul, 2019

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے ۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تھانہ نوتال کی حددو میں نواحی گاوں پر سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 4 ہینڈ گرینیڈ، 15 کلو دھماکا خیز مواد اور ایک خودکش جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق نوتال میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پرخودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی کاعمل جاری ہے۔

مزیدخبریں