نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گیا ، عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے: شیخ رشید

11:22 PM, 6 Jul, 2018

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60اور62سے تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ امیدوار شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف تواللہ کی پکڑمیں آگیا ہے ۔

ماڈل ٹائون کی ظلم کی داستان کے علاوہ حدیبیہ اور ایفی ڈرین کے فیصلے ابھی باقی ہیں , اس کے بعدشہباز شریف اورشاہد خاقان عباسی کا نمبر ہے اور اب کوئی یہ سمجھے کہ عوام ان کے لئے سڑکوں پر آئیں گے تو یہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی خام خیالی ہے.

یہ بھی پڑھیئے:نواز شریف کیخلاف فیصلے پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
 
 
اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد لال حویلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انصاف کی فتح ہوئی ایک منی لانڈرر کو سزا ہوئی اور دنیا میں ایک پیغام گیا ہے کہ 3 بار وزیر اعظم بننے والا کرپشن میں سزا یافتہ ہے جوخود لندن میں بیٹھ کریہ سوچ رہا ہے کہ عوام اس کی خاطر سڑکوںپر نکلیں گے تو اب یہ ممکن نہیں رہاکیونکہ وہ عوام جس کو بنیادی سہولیات نہیں دی گئی.

ان سے امید رکھتے ہیں کہ باہر نکلیں عوام بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں , انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا کے بعد ہمدردی کا ووٹ پڑتا نظر نہیں آرہا , ایون فیلڈ جائیداد کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی مگر انہیں کوئی گاہک نہیں ملا .

انہوں نے کہا کہ کسی بڑے آدمی کو سزا ہونے کی یہ پہلی مثال ہے ,  آج نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اس لئے سزا ہوئی کہ شریف خاندان منی ٹریل دینے میں ناکام رہا نوازشریف اور مریم نواز نااہل ہوگئے ہیں.

پانامہ کے کاغذات میں مریم نواز کے جعلی دستخط اور دستاویزات پیش کئے گئے لیکن یہ ثابت ہو چکا  , میاں نواز اپنے بچائومیں کچھ ثابت نہیں کر سکے گھبرانا نہیں چاہئے۔

یہ بھی پڑھیئے:جمعے کے روز آنے والے ملکی تاریخ کے بڑے عدالتی فیصلے
 
 
گاڑی کی ٹیپ چور کرنے والے کو بھی 7سال سزا ہو جاتی ہے البتہ جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس کو سزا ملنی چاہیے یہ روز کہتے تھے فیصلہ نہیں آرہا , اب ہائی کورٹ میں اپیل کے لئے نواز شریف کو10 دن کے اندرواپس آنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور خاقان وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں رات کو پاو¿ں پڑتے ہیں۔

-

دن کو گلے پڑتے ہیں لیکن ابھی شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے مقدمات کے علاوہ ماڈل ٹائون کی ظلم کی داستان ابھی باقی ہے اور ابھی تو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ بھی باقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کو لند ن میں بھی شیخ رشید یاد رہا ہوگا  , انہوں نے کہا کہ اب میں قلم دوات کے نشان پر اسمبلی میں آرہا ہوں اورعمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہے لیکن یہ نہیں پتہ اب کون سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ پر بیٹھا ہوگا ، انہوں سزا کے حوالے سے کہا کہ مجرم ثابت کرنے کے لئے ایک دن کی سزا بھی کافی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں