روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال 2018میں بننے والے ریکارڈز

08:23 PM, 6 Jul, 2018

ماسکو: روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2018میں کوارٹرفائنلز سے قبل متعدد ریکارڈز بن گئے۔ ایونٹ میں 28پینلٹیزدی گئیں جن پر22 گول بنے۔ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اپنی ہی ٹیم کے خلاف10 گولوں سے 1998 میں 6 گولوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز : شاہین آفریدی فائنل میں آسٹریلوی بلے بازوں کو پچھاڑنے کیلئے پرُ عزم
   

رفامارکوئزکی زیادہ میچزمیں قیاد ت میکسیکو  نے سترہ میچوں میں قیادت کرکے ارجنٹائن کے میراڈونا کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ مارکوئز لگاتار پانچ ورلڈکپ میں قیادت کرنے والے پہلے کپتان بھی ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری کین ایک میگاایونٹ میں چھ گول کرکے ہم وطن گیری لائنکرکے ہم پلہ بن گئے۔ بطور کپتان چھ گول بھی نیاریکارڈ ہے۔ کروشیا کے ڈینیئل سوباسچ تین پینلٹیز شوٹ روکنے والے دوسرے گول کیپربن گئے۔ انگلینڈ کےجورڈن پکفورڈ نے کولمبیاکی دوپینلٹیز روک کر اپنی ٹیم کوکوارٹرفائنل میں پہنچایا۔ فرانس کے کائیلان ایم باپے19 سال کی عمر میں 2گول کرکے عظیم پیلے کے ہم پلہ بن گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف
   

بیلجیئم نے 48 سال بعد دوگول کے خسارے کے بعدورلڈکپ میں فتح پائی۔ ورلڈکپ دوہزاراٹھارہ میں مجموعی طور پرایک سوچھیالیس گول بنے، جن میں سے اکتیس آخری دس منٹ میں بنے، یہ بھی ریکارڈ ہے۔ 37 میچوں کے بعد پہلا میچ بغیرکسی گول کے برابر ہوا۔ دوہزاردس میں اٹلی، دوہزارچودہ میں اسپین اور دوہزاراٹھارہ میں دفاعی چیمپئن جرمنی پہلے ہی رانڈ سے باہرہوگئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں