ایون فیلڈ ریفرنس دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

05:50 PM, 6 Jul, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا اور اس سے قبل ہی یہ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آگیا
 
 ایون فیلڈ ریفرنس کے نام ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین فیصلے کا بے تابی سے انتظار اور اس میں تاخیر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد ایون فیلڈ ریفرنس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں یہی نہیں فیصلے میں تاخیر نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Caption

کئی ٹوئٹر صارفین نے کئی سوالات اٹھائے تو کسی نے مختلف تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر کیساتھ  لکھا 

بھارتی شہری منیش شرما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبر آ ئی ہے کہ انہوں نے لٹیروں کو سزا سنائی جبکہ باقی دنیا کیلئے ایک مثال قائم کر دی ۔ انہوں نے اس فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیدیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 
 

مزیدخبریں