اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا اور اس سے قبل ہی یہ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آگیا
ایون فیلڈ ریفرنس کے نام ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین فیصلے کا بے تابی سے انتظار اور اس میں تاخیر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد ایون فیلڈ ریفرنس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں یہی نہیں فیصلے میں تاخیر نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
کئی ٹوئٹر صارفین نے کئی سوالات اٹھائے تو کسی نے مختلف تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر کیساتھ لکھا
Whole nation to nawaz shareef and his sahabzaddii #AvenfieldReference pic.twitter.com/CnWhtoybBy
— Zarry???????? (@_Ssstargirl_) July 6, 2018
بھارتی شہری منیش شرما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبر آ ئی ہے کہ انہوں نے لٹیروں کو سزا سنائی جبکہ باقی دنیا کیلئے ایک مثال قائم کر دی ۔ انہوں نے اس فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیدیا ۔
Some great news coming from Pakistan. Nawaz Sharif and his daughter Maryam have been sentenced for 10 and 7 years respectively.
— Manish Shaarma (@Manishshaarma) July 6, 2018
Looters have been jailed and it sets an example for the rest of the world. Extremely appreciable!!#AvenfieldReference
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں