تیمر گرہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے کیونکہ عوام کا پیسا چوری کر کے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرتا اور بیروزگاری بڑھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا اس وقت پورے ملک کو ایک فیصلے کا انتظار ہے کیونکہ آج کرپشن کے گاڈ فادر کے خلاف فیصلہ آئے گا ۔ 6 بار شریف خاندان نے پنجاب میں حکومت کی اور قوم کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے۔ جو بات میں کہتا ہوں وہی اب شہباز شریف کہنے لگے ہیں کیونکہ آج شہبازشریف کہتا ہے اب سڑکوں پر نہیں انسانوں پر خرچ کروں گا۔ ایک بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا۔
مزید پڑھیں: ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے، چیف جسٹس
کپتان نے کہا ہماری ایکسپورٹ ہانگ کانگ کے برابر تھی لیکن آج ہماری اوسط آمدنی مشکل سے 1500 ڈالر ہے جبکہ ہم آج نیچے جا رہے ہیں اور باقی ممالک آگے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے اس طرح باہر نکلنے کا مطلب ہے ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا اور شہباز شریف اس لیے جلسہ نہیں کر رہا کہ عوام سوال کریں گے اس لئے شہباز شریف چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیا ں کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں