راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہوسکتی ہے، ان کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ کون دودھ پینے والا اور کون خون دینے والا مجنوں ہے۔ پاکستان میں ہر روز اہم ہوتا ہے کیونکہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے اور لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا نواز شریف کو اگر سزا ہوتی ہے تو 8 روز میں انہیں اپیل کیلئے آنا پڑے گا اور بعض اوقات مجھے شک پڑتا ہے کہ چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہا ہے لیکن ابھی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں لیکن دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ ہفتہ دس دن میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: فواد حسن فواد 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف برادران کو سزا کے بعد شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کے ساتھ کیا ہونا ہے نہیں جانتا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں