بھکر، بس اور ٹرک میں تصادم، 3مسافر جاں بحق، 35زخمی

11:18 AM, 6 Jul, 2018



بھکر :بھکر میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ35 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایم ایم روڈ فاضل اڈہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے بس اور ٹرک ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 35افراد زخمی ہو گئے،

واقعہ کے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے 6 زخمیوں کو حالت تشویشنا ک بتائی ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لیہ جا رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مزیدخبریں