فیصلہ آنے دیں پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے، آصف کرمانی

09:25 AM, 6 Jul, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کلثوم نواز کی طبعیت بہتر ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس آ جائیں گے۔ فیصلہ آنے دیں پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے۔

آصف کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی خیر کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ سے اچھے کی توقع کرتے ہیں۔ بیگم صاحبہ کی طبعیت خراب ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: غلام سرور خان نے چودھری نثار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

خیال رہے احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ 400 پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں