چین کی بھارت کو نئی دھمکی، سکم کی آزادی کی حمایت کی جا سکتی ہے

چین کی بھارت کو نئی دھمکی، سکم کی آزادی کی حمایت کی جا سکتی ہے

بیجنگ:چین نے بھارت کو خبردار کیاہے کہ اگر بھارت چین سے ملحقہ بارڈرپر چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آیا توچین بھارتی ریاست سکم کی آزادی کی حمایت کرسکتاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے اداریے میں اس بات پر زور دیا ہے گیا ہے کہ چین سکم کے حوالے سے بھارت پر زورڈالے کہ بھارت چین سے ملحقہ بارڈر پر اشتعال انگیزی سے باز آجائے ورنہ چین بھارتی ریاست سکم کے حوالے سے کوئی بڑا قد م اٹھا سکتا ہے ۔ مضمون میں یہ بات لکھی گئی ہے کہ  چین کو بھارت کی  چین سےمتصل بارڈر پر بڑھتی اشتعال انگیزی کے آگے بند باند ھنا ہو گا اور چین کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی بہتر موقع نہیں ہے کہ وہ بھارت کو سکم کے معاملے پر اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کا کہے۔ اگر پھر بھی بھارت چھیڑ چھاڑ سے باز نہیں آتا تو چین بھارت کو سبق سکھانے کیلئے بھارتی ریاست سکم کی آزادی کی حمایت کرسکتاہے۔
واضح رہے کہ سکم سمیت بھارت کی بہت سی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ کشمیر کی طرح سکم نے بھی 1947میں بھارت کیساتھ الحاق سے انکار کر دیا تھا لیکن بھارت نے  طاقت کااستعمال کرتے ہوئےریاست سکم کیساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اسے بھارت کی حدود میں شامل کرلیا تھا۔ تاہم 1960سے1970کے درمیا ن سکم میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑالیکن بھارت نے اسے طاقت کے ذریعے کچل دیاتھا۔