نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل اپنانیا آئی فون 8 جلد متعارف کروائے گی۔ تاہم اس فون کے حوالے سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایپل کے نئے آئی فون میں فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ مستقبل کی جدید ترین اور محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔آئی فون ایٹ میں لوگ فنگر پرنٹ کی بجائے اپنے فون کو چہرے سے ان لاک کرسکیں گے۔ آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون میں ایسا تھری ڈی سنسر استعمال کیا جائے گا جو لوگوں کے چہروں کواسکین کرکے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ ڈیوائس کے مالک ہیں یا نہیں۔
اس میں آنکھوں کو اسکین کرنے کی ٹیکنالوجی بھی ہوگی تاکہ دوگنا تحفظ فراہم کیا جاسکے۔دیگر کئی بڑی تبدیلیاں جیسے وائرلیس چارجنگ وغیرہ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔چہرے سے ان لاک کرنے والی ٹیکنالوجی محض چند ملی سیکنڈ میں ڈیوائس ان لاک کرسکے گی۔