بھارت کشمیر کو کھو سکتا ہے:بھارتی تجزیہ نگار

08:05 PM, 6 Jul, 2017

نئی دلی: بھارت کی سابق مذاکرات کار برائے مقبوضہ کشمیر پروفیسر رادھا کمار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کشمیر مسئلے کا منا سب حل نہ نکالا تو اگلے 10 سال میں مقبوضہ کشمیر اسکے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق نئی دلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی مذاکرات کار برائے مقبوضہ کشمیر پروفیسر رادھا کمار نے کہا کہ اگرکشمیر مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اگلے 10 برس میں بھارت کشمیر کو کھو سکتا ہے۔جب کہ برہان وانی کی برسی قریب آنے پر پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے بڑھتے جارہے ہیں جنھوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔
وادی میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فورسز نے بہت سے حریت پسند رہنماﺅں کو نظر بند کر دیاہےاسکے علاوہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔تاہم صورتحال کو مکمل قابو میں رکھنے کیلئے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
اسکے علاوہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما شبیر شاہ نے کشمیری مجاہد برہان وانی کی برسی کے موقع پر برہان وانی کو تمغہ جرات دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر وادی کےحالات کافی بگڑ چکے ہیں۔

مزیدخبریں