ممبئی : بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ممبئی کی ایک حسینہ کے عشق میں گرفتار ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقہ ختم ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بالی وڈ کی یہ جوڑی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ کام کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں کئی مقامات پر ایک حسینہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔جس کا ان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو بھی علم ہے۔ اس لڑکی سے رنبیر کی ملاقات ان کی فلم جگا جاسوس کی تشہری مہم کے دوران ہوئی، اس لڑکی کا تعلق فلم دنیا سے بھی نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اپنی نئی دوست کے ساتھ خوب سیر سپاٹے کر رہے ہیں جبکہ اداکار کو ہر وقت فون پر مصروف دیکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ نے اس معاملے پر بظاہر انتہائی ٹھنڈا رویہ اپنا رکھا ہے لیکن شدید پریشانی ان کے چہرے سے ہی عیاں نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر اور کترینہ کی فلم جگا جاسوس 14 جولائی کو نمائش کے کے لیے پیش کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں