کراچی: آئندہ عید الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش ہونیوالی پاکستانی فلموں ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم کا ٹیزر اپریل میں سامنے آیا تھا تاہم اب باضابطہ ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عکاسی شاندار جبکہ کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کی ٹیم کی اب 'پنجاب نہیں جاؤ ں گی' کے ذریعے واپسی ہوئی ہے۔فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید اور دیگر فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئی ہیں۔فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جن کے کریڈٹ میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ساتھ ساتھ ہٹ ڈراموں دل لگی اور پیارے افضل ہیں۔یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
پاکستانی فلم ”پنجاب نہیں جاوں گی“ کا پہلا ٹریلر جاری
کراچی: آئندہ عید الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش ہونیوالی پاکستانی فلموں ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم کا ٹیزر اپریل میں سامنے آیا تھا تاہم اب باضابطہ ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عکاسی شاندار جبکہ کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے۔
07:13 PM, 6 Jul, 2017