ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کاکارندہ ہلاک ہو گیا۔گوجرانوالہ میں شہریوں نے موٹر سائیکل چور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔جبکہ سرگودھامیں نا معلوم افرادنے گھرمیں گھس کرخاتوں کوقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے مارے جانے والے دہشت گرد نے گزشتہ ہفتے نارروال میں سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں شہریوں کے تشدد سے شاہد نامی چور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔
تیسرا واقعہ سرگودھا کے نواحی چک 142جنوبی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے خاتون کا گلا کاٹ دیا ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ شیخوپورہ میں ڈکیتی کے ملزمان نے بلیڈ سے خود کو زخمی کرلیا ،پولیس نے زخمی حوالاتیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ۔