منگلاڈیم سے مچھلی کا شکار کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی

03:09 PM, 6 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

میرپور: اسسٹنٹ کمشنرو سب ڈویژنل مجسٹریٹ راجہ قیصراورنگزیب خان نے اسسٹنٹ گیم وارڈن وائلڈلائف وفشریز میرپور کی تحریک پرمنگلاڈیم سے مچھلی کے بریڈنگ سیزن جولائی تااگست کے مہینوں میں ٹھیکیدارنکاسی مچھلی کوبذریعہ(Cincsrod ) شکارکرنے کی اجازت ہے جبکہ دیگرلائسنس یافتہ افراد کو بریڈنگ سیزن میں بذریعہ جال ودیگرطریقے سے مچھلی کا شکار کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

اس پابندی کی روسے ٹھیکیدار نکاسی مچھلی کے علاوہ کوئی بھی شخص منگلاجھیل سے مچھلی کاشکارنہیں کرسکے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں