کراچی: پاکستان میں کوئلہ درآمد کرنے والا پہلا ٹرمینل پورٹ قاسم پر آپریشنل ہو گیا۔پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ (پی آئی بی ٹی ) کمپنی کے سیکرٹری ارسلان خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کمپنی نے کامیابی سے اپنا منصوبہ مکمل کر لیاہے، جس کے بعد پورٹ قاسم پر کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پورٹ قاسم پر سالانہ 1کروڑ 20لاکھ ٹن بلک کارگو محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے جسے 285 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔کمپنی کے ایک افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال ہم صرف کوئلہ درآمد کر رہے ہیں۔
بندرگاہوں کے حوالے سے ایک غیر جانبدار ماہر کیپٹن انوار چاہ نے کہا کہ پاکستان سالانہ 5سے 7ملین ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے اورمتعدد درآمدی کول پاور پلانٹس کے آن لائن ہونے سے کوئلے کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔''اس صور ت حال کے بعد پاور پراجیکٹس سے پیداوار ی ٹائم لائنز کی بنیاد پرمسقتل قریب میں کوئلے کی طلب 12سے 15ملین ٹن سالانہ تک جا سکتی ہے۔