کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو آئل ٹینکرز کراچی شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ کراچی رجسٹری شہر سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں ذوالفقار آباد ٹرمینل فعال کرکے تمام ٹینکرز منتقل کردیئے جایئں۔عدالت نے چیف سیکرئٹری کو کل اجلاس بلا کر معاملات حل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو آئل ٹینکرزشہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ذوالفقار آباد ٹرمینل فعال کرکے تمام ٹینکرز منتقل کردیئے جایئں، ایک ہفتے بعد شہر میں آئل ٹینکرز نظر آۓ تو کارروائی کا حکم دیں گے ۔انہوں نے
آگ بجھانے سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب میونسپل کمشنر کی رپورٹ کے مطابق ذوالقفار آباد ٹرمینل سے پی ایم ٹی چوری ہوگئی، بجلی کٹی ہوئی ہے، جبکہ آئل کمپنیز اپنے حصہ کی رقم ادا نہیں کررہیں۔