کامرہ: پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کا قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ انجینئرنگ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ پاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا اور مضبوط دفاع کیلئے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایوی ایشن سٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جا رہی ہیں جبکہ ایوی ایشن سٹی کے قیام سے اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی بھی ہو گی ۔ پاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر قسم کےچیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے منصوبے ”عزم“کی طرف بھی اہم پیش رفت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے اور سرگودھا کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فضائیہ کو جدی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ایک پیلٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ائیرو اسپیس کے شعبے میں نئے مواقع کیلئے مختلف اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قومی سلامتی کیلئے پاک فضائیہ کا کردار تعریف کے قابل ہے اور پاک فضائیہ نے ملکی ترقی اور دفاع میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں