میسی 2021 تک بارسلونا کے ہو گئے , معاہدے میں توسیع

10:46 AM, 6 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

بارسلونا: معروف فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش کلب بارسلونا کے ساتھ اپنے معاہدے میں 4 سال کی توسیع پر رضامندی ظاہر کردی ۔  اسٹار فٹبالر 2021 تک بارسیلونا کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تیس سالہ اسٹار فٹبالر میسی 13 سال کی عمر سےاسپین کے مقبول ترین کلب بارسلونا سے منسلک ہیں ۔ ارجنٹینا کے سٹرائیکر اب تک583 میچز میں 507 گولز کر چکے ہیں ۔ میسی پہلے بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے کریئر کا اختتام بھی بارسیلونا کے لیے کھیل کر ہی کر نا چاہتے ہیں ۔
اسٹار پلیئر میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ، پہلے نمبر پر میسی کے حریف سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں ،جبکہ امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال کے سٹار کھلاڑی لی بران جیمز کی دوسری پوزیشن ہے ۔

مزیدخبریں