بیجنگ: چین کی سرکاری ویب سائٹ ای نارتھ کے مطابق آئن لائن صارفین اب موبائل فون ایپ وی چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف برانڈز کے ہینڈ بیگز کرائے پر لے سکتے ہیں۔ صارفین ان ہیڈ بیگز کے معیار اور اقسام کے مطابق 99 یان سے لے کر 1,878 یان تک ادا کر سکتے ہیں۔ چینی کمپنی ڈو باؤ باؤ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان بیگز کی مجموعی مارکیٹ قیمت پر 30 سے 50 فیصد اضافی قیمت جمع کروائیں۔
باؤ باؤ کے بانی چینگ کائی وون نے جون میں سکیورٹیز ڈیلی کو بتایا تھا کہ ان کے کاروباری ماڈل 'اقتصادی اور ماحولیاتی' کے فوائد ہیں اور ایسی سروسز سے چینی صارفین کو جعلی اور حقیقی سامان کے درمیان تیزی سے سنبھالنے والی مارکیٹ میں فرق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکہ نے دسمبر 2016 میں چین کی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کو 'بدنام مارکیٹوں' کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا اس کے پلیٹ فارم سے 'بڑے پیمانے' پر جعلی سامان فروخت کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں