کھٹمنڈو: کرکٹ کے بعد بیڈمنٹن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کو زیر کرکے انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے بعد بیڈمنٹن پلیئرز نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ انا پورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن شپ کا مینز ڈبلز کا فائنل پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور اور بھارت کے انجان بوراگھونیا اور رانجان بوراگھونیا سے ہوا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئرز کو یکطرفہ مقابلے میں 16-21 اور 15-21سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے مراد علی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، عظیم سرور نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔