کیریاس: وینزویلا میں حکومت کے حامی گروپ نے بموں اور دھماکا خیز مواد سے قومی اسمبلی پر حملہ کیا ۔ پائپوں اور ڈنڈوں کے ساتھ مظاہرین مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے جبکہ کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔
حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت ساڑھے 3سو افراد کئی گھنٹوں سے محصور ہیں۔ تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عمارت میں ہلکی نوعیت کےکئی دھماکے بھی سنے گئے۔خبرایجنسی کے مطابق حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر امریکا نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں