کوئٹہ: کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں موبائل سروس دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ یہ سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دو دن کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔
اتوار کی شام کو تمام موبائل نیٹ ورکس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 24 گھنٹے بعد سروس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، نیٹ ورک کی بندش سکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر کی گئی تھی، جس کی وجہ سے صحافیوں، تاجروں اور عام صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب پی ٹی اے نے آہستہ آہستہ تمام موبائل نیٹ ورکس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو سہولت ملنا شروع ہو گئی ہے۔