شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیرِ قیادت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر اور علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ دونوں ہی عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ملزم خود پیش ہوا اور نہ ہی اس کا وکیل عدالت میں موجود تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو حکم دیا کہ وہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔

مصنف کے بارے میں