مریم نواز کی سعودی شہزادہ منصور سے ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

 مریم نواز کی سعودی شہزادہ منصور سے ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مریم نواز نے سعودی عرب کو پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، خاص طور پر انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت میں۔ انہوں نے سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری محبت ہے، سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے اور سعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی پیکجز کے تحت مراعات دی جائیں گی۔ شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات خطے کی استحکام اور ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں، اور سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں