190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ 13 جنوری تک موخر

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ 13 جنوری تک موخر

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق، جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، اس لیے کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خالد یوسف چودھری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ عدالت نے اس ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2023 کو محفوظ کیا تھا، اور ابتدائی طور پر 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ رکھی گئی تھی، تاہم بعد میں تاریخ کو ملتوی کر کے 6 جنوری کر دی گئی تھی۔

نیب نے 13 نومبر 2023 کو عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں گرفتاری ڈالی تھی، اور اس کے بعد 17 دن تک اڈیالا جیل میں عمران خان سے تفتیش کی گئی تھی۔ یہ کیس ایک سال میں مکمل ہونے والا جیل ٹرائل تھا، اور یہ عمران خان کے خلاف واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک جاری رہا۔

مصنف کے بارے میں