کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستی کا شکار ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا اور 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ البتہ پچھلے ہفتے ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔