مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی، اور مسجد نبویؐ میں بھی بارش خوب برسی۔

زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس نعمت کا خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہواؤں کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بھی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے۔ بارش کی وجہ سے سردی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے، جس سے شہریوں اور زائرین نے موسم کا لطف اٹھایا۔

مصنف کے بارے میں