کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کوئٹہ : کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق، اتوار کی رات سے بند کی گئی یہ سروس منگل 7 جنوری کی رات 12 بجے تک بحال کر دی جائے گی۔دوسری جانب جے یو آئی نے بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک انہیں ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔

مصنف کے بارے میں