قطر میں مذاکرات کے آغاز کے ساتھ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی

قطر میں مذاکرات کے آغاز کے ساتھ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی

قطر : عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، قطر میں مذاکرات کے شروع ہونے کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں ایک دن میں کم از کم 88 فلسطینی شہید اور 208 زخمی ہو گئے۔ صرف تین دن میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کیے، جن میں شمال مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق، رفاہ میں اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں کے باعث غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45,805 ہوگئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 64 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف، حماس کے رہنما باسم نعیم نے اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ساتھ قطر میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں