مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی پابندی ختم، پرمٹ کا نظام برقرار

مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی پابندی ختم، پرمٹ کا نظام برقرار

مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کی سالانہ پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اب زائرین موبائل ایپ "نسک" کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر کے ریاض الجنہ میں نفل ادا کر سکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود زائرین بھی اسی موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کریں گے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سال ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے تحت ہر زائر کو سال میں صرف ایک بار ہی اس مقدس مقام پر نفل پڑھنے کی اجازت تھی۔ اس پابندی کا اطلاق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں دونوں پر تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ریاض الجنہ جانے کا پرمٹ ہر 365 دن بعد جاری کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں