واشنگٹن : امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید موسم سرما کے طوفان کے باعث 25 ریاستوں میں برفباری کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ مغربی کنساس سے لے کر میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا تک کا وسیع علاقہ اس طوفان کی زد میں آئے گا، جس سے تقریباً 6 کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ برف، یعنی 15 انچ سے زائد، پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ریاست کنساس میں ایک ہی دن میں 50 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
موسمی اداروں نے مزید برفباری اور ہوائی طوفان کی پیش گوئی کی ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔