اسلام آباد : اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ ملزم نے خاتون پر فائرنگ کی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مقتولہ کے بیٹے کا دوست بتایا جاتا ہے ۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم چھاپے مارہی ہے۔ فائرنگ کی وجوہات کے متعلق تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔