ہماری معلومات کے مطابق مضمون عمران خان نے نہیں لکھا، گھوسٹ آرٹیکل چھاپنے پر اکانومسٹ سے جواب طلبی کریں گے: مرتضیٰ سولنگی 

ہماری معلومات کے مطابق مضمون عمران خان نے نہیں لکھا، گھوسٹ آرٹیکل چھاپنے پر اکانومسٹ سے جواب طلبی کریں گے: مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد : نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اکانومسٹ میں لکھا گیا مضمون عمران خان نے نہیں لکھا بلکہ یہ گھوسٹ آرٹیکل ہے۔ اسی بارے اکانومسٹ سے جواب طلبی کریں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عمران خان کے گھوسٹ مضمون میں پاکستانی اداروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا ہے ہم یہ ہی اکانومسٹ کو لکھنے جا رہے ہیں کہ آپ نے بغیر تحقیق کیے کیسے گھوسٹ مضمون چھاپ دیا ۔ ہماری اطلاع کے مطابق یہ مضمون عمران خان نے نہیں لکھا۔ 

نگران وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی کسی طلعت حسین اور شاہزیب خانزادہ جیسے نیوٹرل صحافی کو انٹرویو نہیں دے سکتے کیونکہ اس میں مشکل سوالات ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کابینہ کمیٹی بنائی ہے ۔ ہم انفرادی کیسز کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ معلومات کی روشنی میں اپنی فائنڈنگز دیں گے اور آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے لائحہ عمل بھی دیں گے۔ 

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کسی جج یا پی ٹی آئی کی تنقید کی کوئی پروا نہیں ۔ہم اپنا کام آئین و قانون کے مطابق کرتے رہیں گے۔ حکومت کی یہی رائے ہے کہ انتخابات 8 فروری کو اپنے وقت پر ہونے چاہئیں ۔ 

مصنف کے بارے میں