عمران خان فوج اور عوام کو لڑانا چاہتے ہیں، ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا: عمر تنویر بٹ نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

06:42 PM, 6 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔ عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا۔۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے آج ضمانت منظور ہونے پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کا اپنے وڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ میں2007 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا اور راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا، عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا جس پر مجھے پہلے سے تشویش لاحق تھی۔

انہوں نےکہا کہ  نو مئی واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی،حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا، میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ہی عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور کی ہے انہیں 14 دسمبر کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

مزیدخبریں