لاہور: عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے لاہور سے امیدوار قومی اسمبلی اظہر صدیق نے کہا ہے کہ عمران خان 15 جنوری شام 7 بجے سے پہلے اڈیالہ جیل سے باہر ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے اظہر صدیق نے کہا کہ عمران خان 15 جنوری سے رہا ہو رہے ہیں اس کے بعد وہ جلسے جلوس کریں گے۔ ان کی رہائی کے بعد ہی الیکشن کا ماحول بنے گا۔
اظہر صدیق نے دعویٰ کیا کہ اب یہ لوگ عمران خان کو زیادہ جن جیل میں نہیں رکھتے ان پر قائم کیے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور وہ جلد باہر آنے والے ہیں۔