اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 9مئی سانحہ سےمتعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیرِ قانون احمد عرفان کریں گے۔
نوٹیفکیسن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزرابھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام سمیت اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔