چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت پھر خراب، اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل

01:08 PM, 6 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک بار پھر طبیعت ناساز ہو گی۔  سینے میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔

جیل ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

  

پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں