شاہ محمود  قریشی کے متعددحلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

شاہ محمود  قریشی کے متعددحلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

ملتان: اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی کے 4 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے  شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل  کی سماعت کی اور آر او کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے  اپیل مسترد کردی۔


شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹربیونل نے مسترد کیا۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں۔

مصنف کے بارے میں