شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل خارج

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل خارج

لاہور:ایپلٹ ٹربیونل نے  سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ 

ایپلٹ ٹربیونل میں جسٹس رسال حسن سید  نے  سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی، ٹربیونل نے رجسٹرار آفس اعتراض برقرار رکھتے ہوئے شہباز شریف کیخلاف اپیل خارج کردی۔

رجسٹرار آفس نے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

اپیل کنندہ  ایپلٹ ٹربیونل کے روبرو پیش نہیں ہوا۔ 

اپیل میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات چھپائی گئی، کاغذات نامزدگی پر شہباز شریف نے خود دستخط بھی نہیں کئے،شہباز شریف کا حلقہ این اے 132 کے ووٹر بھی نہیں ہیں۔ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کئے۔

مصنف کے بارے میں