سال 2024 نے دنیا کو 28 سال پیچھے دکھیل دیا

سال 2024 نے دنیا کو 28 سال پیچھے دکھیل دیا
سورس: file

لاہور:ری سائیکلنگ کے عمل کا تو سب کو ہی معلوم ہے لیکن تاریخ بھی اب اس عمل کرنے کو تیار ہے1996 کا کیلنڈر رواں سال 2024 کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 1996 اور 2024 کی مماثلت کے حوالے سے کئی اہم نقات سامنے آئیں ہیں جس کی بنا کہا جا رہا ہے کہ 1996 کا کیلینڈر رواں سال 2024 میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔  نمبر تھیوری میں پی ایچ ڈی یافتہ ریاضی کے ریٹائرڈ پروفیسر کے وی نارائنا کا کہنا ہے کہ 2024 کا کیلنڈر وہی ہوگا جو 1996 کے سال کا تھا۔ 

1996 اور 2024 کے کیلینڈر میں سب سے بڑی ملتی جلتی بات یہ ہے کہ 1196 بھی 2024 کی طرح لیپ ایئر تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں نے 1996 اور 2024 کے کیلنڈر کا دلچسپ موازنہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال بعد تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے 1996 اور 2024 کے کیلنڈرز کا موازنے کےمطابق  1996 کی طرح رواں سال کا آغاز بھی پیر کے دن ہوا ہے، رواں سال فروری میں 29 دن ہیں.

 

ویسے تو سائنس کہتی ہے کہ ہر لیپ ایئر خود کو 28 سال بعد دہراتا ہے لیکن 1996 اور 2024 میں ایک اور دلچسپ اور حیران کن مماثلت یہ ہے کہ 1996 کی طرح رواں سال بھی 5 نومبر کو ہی امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کھیلوں کی بات کی جائے تو 1996 کی طرح رواں سال بھی اولمپکس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا اگرچہ رواں سال کی تاریخیں ماضی سے مختلف ہیں۔

اب ایسے میں اگر کسی کے پاس 28 برس پرانا ونٹیئج کیلنڈر موجود ہے تو وہ پھر پرانی یادوں کو تازہ کرسکتا ہے اس کے علاوہ اگر کسی کو خواہش ہے کہ وہ اپنا پیدائشی سال انجوائے کر سکے تو 1996 میں پیدا ہونے والے 2024 میں ایسا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک لیپ سال عام 365 کے بجائے 366 دنوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیپ سال اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ایک سال کی اصل لمبائی 365.25 دن ہوتی ہے۔ لیپ سال چار سال میں ایک بار آتے ہیں، اور وہ سال جو یکساں طور پر چار سے تقسیم ہوتے ہیں (مثال کے طور پر 2024) میں 366 دن ہیں۔ یہ اضافی دن فروری میں کیلنڈر میں شامل کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ لیپ سال کا کیلنڈر ہر 28 سال بعد دہرایا جاتا ہے، اس حساب سے 2024 کے کیلنڈر کو 2052 اور 2080 میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مصنف کے بارے میں