اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب نے مناظر علی محمد کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانیوں کی معاونت کیلئے اعزازی مشیر مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مناظر علی محمد کو ایک سال کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جس دوران وہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو ایف بی آر، کسٹمز یا کسی بھی قانونی مسئلے پر ترجیحی بنیادوں پر بلامعاوضہ خدمات فراہم کریں گے۔
مناظر علی محمد کا کہنا ہے ،یو اے ای میں موجود پاکستانیوں کے قانونی مسائل وفاقی ٹیکس محتسب کے پلیٹ فارم سے بلاتاخیرحل کرائیں گے۔