کراچی: دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری وقت تک خوب کشمکش رہی ۔
دونوں ٹیموں نے جیت کےلیے خوب زور لگایا ، مگر بیڈلائٹ کی وجہ سے میچ ڈرا ہوگیا ، پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز کا ہدف ملا تھا ، پاکستان جیت سے پندرہ رنز جبکہ نیوزی لینڈ ایک وکٹ سے دور تھا ۔
میچ کے آخری دن پاکستان کی پانچ وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں ۔ لیکن سرفراز اور سعود شکیل کے درمیان 123 رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی ، لیکن یہ شراکت ٹوٹنے کے بعد میچ میں کافی سنسنی آگئی ۔