اسلام آباد : پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا گیا

01:49 PM, 6 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل اسٹوڈیو کا افتتاح کیا ۔

 پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل اسٹوڈیو  کی افتتاحی تقریب میں  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے بڑا ورچوئل اسٹوڈیو ٹیکنالوجی کا گیپ دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس تمام اثاثے موجود ہیں صرف انہیں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا   آج پی ٹی وی کے عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پی ٹی وی میں آئی ٹی کے حامل سلوشنز استعمال ہو رہے ہیں جو جدید دور کا تقاضا ہے، ورچوئل اسٹوڈیو کا قیام پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک اور سنگ میل ہے، اسے پاکستان کے سب سے بڑے ورچوئل اسٹوڈیو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزیدخبریں