ڈرائیور کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی کار متعارف کروادی گئی

ڈرائیور کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی کار متعارف کروادی گئی

لاہور:گاڑیاں تو آپ نے لاتعداد دیکھی ہوں گی مگر گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی اس کار کا جواب نہیں۔


لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران بی ایم ڈبلیو نے  2 کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں ہیں ، جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔

دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں اور دونوں کو آئی ویژن ڈی کانسیپٹ کا نام دیا گیا ہے مگر گاڑی کا ایک ورژن رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لئے کلر چینجنگ پینلز استعمال کئے گئے ہیں جبکہ  دوسر ے  ورژن میں  یوزر انٹرفیس ٹیکنالوجی کے تحت اپنے خیالات کا  اظہار  بھی کرسکتے ہیں ،اس گاڑی کے باہری حصے میں ہیڈلائٹس اور گرل درحقیقت ایک ڈسپلے پینل ہے جو مختلف شکلوں میں بدل سکتا ہے جس سے چہرے کے تاثرات جیسے خوشی یا دیگر کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے اندر ونڈ شیلڈ کو ہی ٹچ سکرین ڈسپلے بنا یا گیا ہے ، کار ساز کمپنی کے مطابق 2025 میں یہ فیچر حقیقی گاڑیوں میں لانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔اس ڈسپلے میں ڈیجیٹل مواد کو چلانا بھی ممکن ہے،مگر کمپنی نے تا حال  یہ  واضح طور پر نہیں بتایا کہ  یہ گاڑیاں عام صارفین کے لئے کب  متعارف کرائی جائیں گی ۔ 

واضح رہے کہ کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے گزشتہ سال بھی اس طرح کی کانسیپٹ گاڑی کو  نمائش کیلئے پیش کیا تھا مگر اس کا رنگ صرف گرے میں تبدیل ہوتا تھا مگر اس سال متعارف کرائی گئی گاڑی ناصرف  آئی ویژن ڈی متعدد رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےبلکہ اس کے پہیوں کا رنگ بھی تبدیل  کیا جا سکتا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں